Header Ads Widget

بجلی جانے سے دلہنیں تبدیل، غلط دلہوں سے شادی ہوگئی

 بجلی جانے سے دلہنیں تبدیل، غلط دلہوں سے شادی ہوگئی

Indian marriage

بجلی جانے سے ضروریات زندگی کے بہت سے کام رک جاتے ہیں یا پھر غلط ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں رات کے وقت بجلی جانے سے دو سگی بہنوں کی شادی غلط دلہوں سے ہوگئی۔



بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں اس وقت فلمی سین ہوگیا جب دو سگی بہنیں دو مختلف خاندان سے تعلق رکھنے والے دلہوں سے شادی کے لیے سات پھیرے لے رہی تھیں۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں دو سگی بہنوں کی شادی کی رسومات کے دوران اچانک بجلی بند ہوگئی جس کے باعث دونوں بہنوں کی غلط دلہوں کے ساتھ شادی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں نے گاؤں کی شادی کی رسومات کے تحت چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور دونوں نے ایک جیسا ہی لباس پہن رکھا تھا، جس وجہ سے دونوں کو واضح انداز میں پہچاننا مشکل تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں کبھی دلہن دلہے کے گنجا ہونے پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا منڈپ سے بھاگ جاتا ہے۔


Tags :

#IndianNews
#Bride
#Marriage
#Funny 
#Accident 

Post a Comment

0 Comments